کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گڑھے میں گرنے والے بچے کو پھل فروش نے بچا لیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی میں بچہ گڑھے میں گر گیا جسے بچانے کے لیے پھل فروش نے چھلانگ لگادی۔
بچے کی جان بچانے پر پھل فروش کو علاقہ مکینوں کی جانب سے ہار پہنائے گئے ہیں۔
پھل فروش کا کہنا تھا کہ بچے کو پانی میں گرتا دیکھ کر اسے بچانے کے لیے چھلانگ لگائی، حکومت سے اپیل ہے کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کرے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 7 سالہ بچہ جہانگیر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔
امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد بچے کی لاش کو مین ہول سے نکالا تھا۔
انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور کھلے مین ہول بند نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔
PNP
Comments are closed.