جامعہ بنوریہ عالمیہ کے زیرِ اہتمام3 روزہ سالانہ ادبی فیسٹیول ’’تکلم 2026ء‘‘ اختتام پذیر ہوگیا

لاہور( طیبہ بخاری سے ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے زیرِ اہتمام3 روزہ سالانہ ادبی فیسٹیول ’’تکلم 2026ء‘‘ کراچی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں ملک بھر کے 400 سے زائد دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلباء نے حسنِ قرأت، نعت، نظم، غزل، بیت بازی، تقاریر اور مقالہ نگاری سمیت مختلف علمی و ادبی مقابلوں میں حصہ لیا۔

اردو تقریری مقابلے میں جامعہ کراچی کے ایم احتشام نے پہلی، ورچوئل یونیورسٹی کے عبدالمعیز نے دوسری اور جامعۃ الانوار کے محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بہترین مقرر کا گولڈ میڈل رامش شیخ کے نام رہا۔ ٹیم ٹرافی علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی نے جیتی۔

مقابلۂ نعت کی سینئر کیٹیگری میں جامعۃ الرشید کے تقی الدین اور جونیئر کیٹیگری میں روضۃ الاطفال کے امیر معاویہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حسنِ قرأت کی جونیئر کیٹیگری میں ایچ بی سی ایجوکیشن کے عبدالمجید بن عبداللطیف، جبکہ سینئر کیٹیگری میں جامعۃ الرشید کے حماد شکور اول قرار پائے۔
دیگر علمی و ادبی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھی انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ ادبی سرگرمیاں نوجوانوں کی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔
PNP
Comments are closed.