بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں سنگاپور کے سینئر وزیر لی شین لونگ سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے چین سنگاپور تعاون کے لئے لی شین لونگ کی طویل مدتی حمایت کو سراہا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے مشترکہ طور پر چین اور سنگاپور کے درمیان ایک ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کی ترقی پسند شراکت داری قائم کی تھی۔ اگلے سال چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کی پینتیسویں سالگرہ منائی جائے گی، دونوں فریقوں کو اعلی سطح کے تبادلوں اور ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا چاہیے تاکہ دونوں عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں اور علاقائی امن اور خوشحالی میں زیادہ کردار ادا کیا جا سکے .
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال مئی میں سنگاپور نے کامیابی کے ساتھ حکومت کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا ۔ چین اس پر مبارکباد دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ سنگاپور خوشحالی اور ترقی کے رجحان کو برقرار رکھے گا۔
لی شین لونگ نے صوبہ جیانگ سو کے سوچو انڈسٹریل پارک کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک سرگرمی میں شرکت کی۔ اس حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سو چو صنعتی پارک دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کی ایک روشن مثال ہے اور یہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی میں سنگاپور کی گہری شرکت کا ایک اہم ثبوت بھی ہے۔ لی شین لونگ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی کہ چین کی اقتصادی ترقی میں سوچوصنعتی پارک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔