سابق ٹیسٹ کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم کا گمشدہ پالتو کتا ’ڈیوک‘ چند روز بعد مل گیا۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کتا ملنے پر مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ساحل پولیس نے اسے تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وسیم اکرم کے مطابق ان کا کتا ڈیوک 4 سے 5 ماہ کا ہے، جسے ایک خاتون نے تلاش کیا اور بعد ازاں ہمارے حوالے کر دیا۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے پالتو کتے کے تصاویر شیئر کیں۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کا بلیک جرمن شیپرڈ کتا ڈیوک چند روز قبل کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
کتے کی تلاش میں مدد دینے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
وسیم اکرم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں بھی ڈیوک کے گم ہونے کی اطلاع دی گئی تھی اور عوام سے کتے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی تھی۔
PNP
Comments are closed.