by Rao Imran Suleman
Rao Nama

18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کی، ان میں ثاقب خان سرفہرست


استنبول میراتھون: 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کی، ان میں ثاقب خان سرفہرست

ترکیہ میں منعقدہ 48ویں استنبول میراتھون میں 18 پاکستانی رنرز نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرلیا جبکہ ثاقب خان پاکستانی رنرز میں سرفہرست رہے۔

ثاقب خان نے میراتھون 2 گھنٹے 49 منٹ 33 سیکنڈز میں مکمل کی، محمد سجاد 3 گھنٹے 17 منٹ 29 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ اقبال علی خان 3 گھنٹے 23 منٹ 58 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

ثاقب خان نے محمد سجاد سے 27 منٹ 56 سیکنڈ پہلے میراتھن مکمل کی، جبکہ اقبال علی خان ثاقب خان سے 34 منٹ 25 سیکنڈ پیچھے رہے۔

ثاقب خان ایونٹ میں واحد پاکستانی رنر تھے جنہوں نے میراتھن تین گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کی۔

ثاقب خان یوسفزئِی اور محمد سجاد کے اسپلٹ ٹائمز سے ظاہر ہوتا ہے کہ میراتھون کے آخری حصے میں مقابلے کی صورتحال نمایاں طور پر تبدیل ہوئی۔

دونوں رنرز کے اسپلٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ محمد سجاد 15 کلومیٹر سے 30 کلومیٹر تک ثاقب خان سے آگے رہے۔

ہاف میراتھون کے مقام پر سجاد کو ایک منٹ 51 سیکنڈز کی برتری حاصل تھی، جو 25 کلومیٹر پر بڑھ کر 2 منٹ 4 سیکنڈز ہوگئی، جبکہ 30 کلومیٹر پر ان کی برتری 6 منٹ 17 سیکنڈز تک پہنچ گئی۔

استنبول میراتھون: 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کی، ان میں ثاقب خان سرفہرست

تاہم آخری حصے میں ثاقب خان نے شاندار واپسی کی۔ 35 کلومیٹر کے مقام پر سجاد کی برتری کم ہوکر صرف 36 سیکنڈز رہ گئی، جبکہ 40 کلومیٹر تک ثاقب خان واضح برتری حاصل کرچکے تھے۔

ایڈجسٹ کیے گئے اسپلٹ ٹائمز کے مطابق 40 کلومیٹر پر ثاقب خان کو 17 منٹ 43 سیکنڈز کی برتری حاصل تھی۔ 35 سے 40 کلومیٹر کے درمیان سجاد کا ریکارڈ شدہ اسپلٹ 38 منٹ 29 سیکنڈز رہا، جبکہ ثاقب خان نے یہی فاصلہ 20 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا۔

ثاقب خان نے بالآخر 2 گھنٹے 49 منٹ 33 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کی، جبکہ سجاد کا ٹائم 3 گھنٹے 17 منٹ 29 سیکنڈز رہا، یوں ثاقب خان نے 27 منٹ 56 سیکنڈز کے فرق سے برتری حاصل کی۔

عرفان علی 3 گھنٹے 52 منٹ 47 سیکنڈز کے ساتھ پاکستانی رنرز میں چوتھے، جبکہ کامران یوسف 4 گھنٹے 2 منٹ 19 سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے پانچویں نمبر پر رہے۔

محمد اسد صدیقی نے 4 گھنٹے 21 منٹ 2 سیکنڈز، محمد ذیشان علی نے 4 گھنٹے 28 منٹ 40 سیکنڈز جبکہ عدیل منصور خان نے 4 گھنٹے 39 منٹ 2 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کی۔

خواتین میں مہناز نوید نمایاں پاکستانی رنر رہیں، انہوں نے 4 گھنٹے 52 منٹ 6 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا، جبکہ سنائنا نے 5 گھنٹے 59 منٹ 40 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کی۔

استنبول میراتھون: 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کی، ان میں ثاقب خان سرفہرست

دیگر پاکستانی فِنشرز میں محمد گلریز خان نے 5 گھنٹے 2 منٹ 43 سیکنڈز، محمد اسد خان نے 5 گھنٹے 21 منٹ 36 سیکنڈز، نوفل الہٰی نے 5 گھنٹے 35 منٹ 11 سیکنڈز جبکہ قسیم سعید نے 5 گھنٹے 42 منٹ 13 سیکنڈز میں ریس مکمل کی۔

استنبول میراتھون: 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کی، ان میں ثاقب خان سرفہرست

محمد اشعر صدیقی نے 5 گھنٹے 46 منٹ 22 سیکنڈز، محمد جہانزیب خان نے 6 گھنٹے 12 منٹ ایک سیکنڈ، فہد منصوری نے 6 گھنٹے 14 منٹ 12 سیکنڈز جبکہ محمد ارسلان ایوب نے 6 گھنٹے 14 منٹ 57 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کی۔

استنبول میراتھون: 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کی، ان میں ثاقب خان سرفہرست

دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھون قرار دی جانے والی استنبول میراتھون میں رنرز نے ایشیا سے یورپ تک باسفورس پل عبور کیا، جبکہ ریس کا اختتام سلطان احمد اسکوائر پر ہوا۔

کینیا کے فِلیمون کِپٹو کِپچمبا نے مردوں کی ایلیٹ میراتھن 2 گھنٹے 8 منٹ 44 سیکنڈز میں مکمل کرکے کورس ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ایتھوپیا کی کاسانیش ایانےو بازے نے خواتین کی ریس 2 گھنٹے 24 منٹ 40 سیکنڈز میں جیتی۔

استنبول میراتھون کو ورلڈ ایتھلیٹکس کا گولڈ لیبل حاصل ہے۔


PNP

Comments are closed.