کراچی (پی این پی) پورٹ ٹرسٹ نے مالی سال 2025-26 کے دوران 55.44 ملین ٹن کارگو ہینڈل کر کے اپنی تاریخ کی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی کارگو میں 2.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کنٹینر ہینڈلنگ بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق درآمدی کارگو 5.82 فیصد اضافے کے ساتھ 35.91 ملین ٹن تک پہنچ گیا، جبکہ برآمدی کارگو 2.44 فیصد کمی کے بعد 19.53 ملین ٹن رہا۔ اس طرح درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق بڑھ کر 16.4 ملین ٹن ہو گیا۔مالی سال کے دوران ڈرائی بلک کارگو میں 12.41 فیصد جبکہ لیکوئڈ بلک کارگو میں 7.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو توانائی اور خام مال کی بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی عکاسی کرتا ہے۔کنٹینر آپریشنز میں بھی کے پی ٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.75 ملین TEUs ہینڈل کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.67 فیصد زیادہ ہے۔
کنٹینر مارکیٹ میں SAPTL نے 59.6 فیصد حصے کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی، جبکہ KICT کا حصہ 24.7 فیصد اور KGTL کا 15.5 فیصد رہا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران بندرگاہ پر 2,115 جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.36 فیصد زیادہ ہے۔ آئل ٹینکرز کی آمد میں 12.83 فیصد اور بلک شپس کی آمد میں 12.96 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
کے پی ٹی کی مالی سال 2025-26 کی کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ توانائی، بلک کارگو اور کنٹینر ہینڈلنگ کے شعبوں میں مسلسل بہتری نے بندرگاہ کی آپریشنل استعداد اور ملکی تجارتی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
PNP
Comments are closed.