رکن پور کے قریب مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ریل، لودھراں خانیوال ٹریک بلاک
لودھراں میں رکن پور کے قریب مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ریل ہوگئیں۔
کراچی سے ساہیوال آنے والی یوسف والا مال بردار کول ٹرین حادثے کے باعث مین اپ ٹریک 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکا۔
کراچی سے ساہیوال آنے والی یوسف والا مال بردار کول ٹرین گذشتہ رات حادثے کا شکار ہو گئی تھی ۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے ترجمان کے مطابق امدادی ٹرینیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔
اپ ٹریک بند ہونے کے باعث تیز گام اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
PNP
Comments are closed.