by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مون سون سسٹم سندھ پہنچ گیا، کراچی سمیت کئی اضلاع میں یکم اگست کی شام سے تیز بارشوں کی پیشگوئی

کراچی(پی این پی) شہر قائد میں یکم اگست کی شام سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مطابق ملک ہھر میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جل تھل ایک ہونے کے بعد اب محکمہ موسمیات نے سندھ والوں کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے یکم سے 2 اگست تک کراچی سمیت مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد اب بادلوں کا رخ سندھ کی جانب ہو گیا ہے، اس دوران دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹہ، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، نوابشاہ، نوشہرو فیروز اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔کراچی میں بھی یکم اور 2 اگست کو شام یا رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.