by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسافر بس سڑک کنارے کھڑے شہری پر چڑھ دوڑی

کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتا روڈ پر مسافر بس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں بس کو سڑک کنارے کھڑے شہری کو کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاں بحق شخص کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، جو لکی اسٹار، صدر کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔

 حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے حادثے میں ملوث مسافر بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔



PNP

Comments are closed.