کراچی (پی این پی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے سفارتی کامیابیوں کی دنیا اور پاکستان کا بچہ بچہ معترف ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔ سفارت کاری کامیابیوں سے ملک کا بہتر تشخص سامنے آیا۔ بلاشبہ وزیراعظم شہباز شریف اسحاق ڈار اور محسن نقوی کا اہم کردار ہے۔ خارجہ محاز کامیابیوں سے مستفید ہونے کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہے۔
اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا معاشی بہتری نہیں ہوئی تو نالائقی وفاقی حکومت کی ہے۔ خواجہ آصف محسن نقوی پارلیمان کے معزز ارکان ہیں۔ دونوں وفاقی وزرا محسن نقوی خواجہ آصف نے نظام نہ ۔چلنے کی بات کبھی پارلیمان میں کی ؟؟ نظام نہیں چل رہا تو ذمہ دار کون ہے ؟ صوبوں کی حدود میں ردو بدل کا طریقہ کار آئین میں وضاحت سے درج ہے۔ جس صوبے کی حدود میں ردو بدل کرنا ہو تو متعلقہ صوبے کی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت چائیے ۔
نیئر بخاری نےمزید کہا قومی اسمبلی سینٹ سے آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت سے منظوری آئینی تقاضہ ہے۔ خواجہ آصف اپنے صوبے پنجاب سے آغاز کر لیں۔ صوبہ جنوبی کی پنجاب اسمبلی میں پہلے سے قرارد موجود ہے۔ ایم کیو ایم کا وزیر وفاقی کابینہ میں شامل ہے، ہمت کریں صوبائی ردو بدل معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھائیں۔
صوبوں میں ردو وبدل کا اختیار پارلیمان کا ہے ایگزیکٹو آرڈر سے تبدیلی نہیں ہو سکتی۔ وزرا معاملہ پارلیمان میں لائیں اشاروں میں اور ہوائی باتیں نہ کریں۔وزیراعظم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بات کریں۔ نئے یونٹس معاملہ پارٹی کے فیصلہ ساز ادارے مجلس عاملہ میں زیر بحث لایا جائے گا۔پیپلز پارٹی عوامی رائے کو مقدم سمجھتی ہے۔
PNP
Comments are closed.