by Rao Imran Suleman
Rao Nama

یوکرین کا روس کے معروف سیاحتی ساحل پر ڈرون حملہ؛ 7 افراد ہلاک، 40 زخمی

ماسکو: یوکرین نے روس میں بحیرۂ اسود کے ساحلی تفریحی علاقے گیلینڈژک کے قریب ایک مصروف ساحل پر ڈرون داغے جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین پر اس ڈرون حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرون کا اصل ہدف روس کا اہم بحری اڈہ نووروسیسک تھا جو گیلینڈژک سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے تاہم ڈرون ساحلی علاقے میں جا گرا اور بڑی تعداد میں شہری اس کی زد میں آ گئے۔

روسی علاقے کراسنوڈار کرائی کے گورنر وینیامین کوندراتیف نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 60 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بی بی سی ویریفائی کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ حملہ گیلینڈژک کے قریب واقع ساحلی قصبے آرخیپو-اوسیپووکا میں کیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ان ویڈیوز کی مدد سے جغرافیائی محل وقوع، تازہ معلومات اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جانچ کے بعد اسے موجودہ اور حقیقی قرار دیا ہے۔

PNP

Comments are closed.