کراچی (پی این پی) پاک ویلز ایک بار پھر کراچی میں شاندار گرینڈ آزادی آٹو شو کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ یہ زبردست ایونٹ اتوار، 9 اگست 2026 کو پورٹ گرینڈ میں منعقد ہوگا، جس کا وقت دوپہر 12:00 بجے سے رات 11:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں گاڑیوں کی نمائش، لائیو میوزک، تفریحی سرگرمیاں اور شاندار آتش بازی شامل ہوگی۔
توقع ہے کہ اس شو میں کراچی کی آٹو موبائل کمیونٹی کی بہترین اور نایاب گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دیکھنے کو ملیں گی، جن میں امپورٹڈ سپورٹس کاریں، موڈیفائیڈ گاڑیاں اور کلاسک ونٹیج ماڈلز شامل ہیں۔جو مالکان اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کو ایونٹ میں ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں، وہ پاک ویلز فارم کے ذریعے اپنی گاڑیاں رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
درخواست دہندگان اپنی گاڑی کا ماڈل، سال اور کیٹیگری درج کریں اور واضح اور نئی تصویریں اپ لوڈ کریں، صرف منظور شدہ گاڑیوں کو ہی ڈسپلے ایریا میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایک گاڑی کے لیے ایک ہی بار فارم جمع کروائیں اور پاک ویلز کی ٹیم کی تصدیق کا انتظار کریں۔ایونٹ میں اسموک کٹس، خطرناک ڈرائیونگ اور اسٹنٹس پر مکمل پابندی ہوگی تاکہ ایونٹ کا ماحول پرامن اور فیملی فرینڈلی رہے۔
گرینڈ آزادی آٹو شو صرف گاڑیوں کی عام نمائش تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ زبردست تفریح بھی فراہم کی جائے گی، جس میں نایاب اور جدید سپورٹس کارز کی نمائش، لائیو ڈرفٹنگ، ذائقہ دار کھانوں کے اسٹالز، پاک ویلز آٹو اسٹور کا خصوصی اسٹال، لائیو میوزک کنسرٹ، شاندار آتش بازی، ٹکٹ اور خصوصی ڈسکاؤنٹ (8 اگست تک)۔ شو میں شرکت کے لیے Ticketwala.pk سے آن لائن ٹکٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پاک ویلز کے مداحوں کے لیے ابتدائی خریداری پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی ہے، جس میں ارلی برڈ ٹکٹ (ایک شخص) 900 روپے ، ارلی برڈ (2 افراد کا گروپ) 1,600 روپے ، ارلی برڈ (5 افراد کا گروپ) 3,500 روپے اور اسٹینڈرڈ ٹکٹ (عام قیمت) 1,000 روپے میں دستیاب اور یہ آفر 9 اگست سے لاگو ہے۔
7 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ بالکل مفت ہے۔ ارلی برڈ ڈسکاؤنٹ کی آخری تاریخ 8 اگست رات 11:59 بجے تک ہے۔ 9 اگست سے فی کس اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت 1,000 روپے ہوگی۔
نایاب گاڑیوں، ڈرفٹنگ، کنسرٹ اور آتش بازی کے ساتھ، پاک ویلز کا یہ گرینڈ آزادی آٹو شو کراچی میں جشنِ آزادی کا ایک زبردست اور یادگار ایونٹ ثابت ہوگا، اس کے ساتھ آٹو انڈسٹری، ایونٹس اور تازہ ترین خبروں کے لیے گوگل نیوز پر پاک ویلز کو فالو کریں۔
PNP
Comments are closed.