by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور موجودہ صورتحال میں ثابت قدم رہیں گے۔ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور موجودہ صورتحال میں ثابت قدم رہیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان کے ایک ویڈیو بیان کے حصے نشر کیے گئے ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت فوجی دستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور ملکی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق صدر کے حالیہ بیانات کی مکمل ویڈیو اور متن جلد جاری کیا جائے گا، جس میں موجودہ حالات اور جنگ سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو شامل ہوگی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنی خود مختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، تاہم وہ کشیدگی کو مزید بڑھانے یا جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہونے کے بیان پر تہران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی باضابطہ مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو ایسے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے جن سے بیرونی مداخلت کے امکانات کم ہوں اور قومی اتحاد مزید مضبوط ہو۔
:::

PNP

Comments are closed.