کراچی(پی این پی)گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی گئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں گندم کی قیمت5ہزار سےکم کرکے 4500 روپے من مقرر کردی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی آرہی ہے، گندم کی قیمت کم کرنے سے آٹا بھی 17 روپے سستا ہوگا، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کچی آبادیوں کوون ونڈو کے تحت ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ، کراچی کو سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے تحت چلایا جائے گا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے جلسہ کرنا ہے تو اجازت لے کر کرے، اجازت لیے بغیر کسی جماعت کو جلسہ کرنے نہیں دیں گے ، ایم کیو ایم کان کھول کرسن لے ، شارع فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم کیو ایم کو 12 مئی نہیں کرنے دیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.