وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دیدی
لاہور(پی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دیدی۔
لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھرکے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دی۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر17 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہوچکے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ28 ہزار 718 گھر مکمل کیے جاچکے ہیں۔بریفنگ کے مطابق ایک لاکھ71 ہزار597 افراد کو اپنی چھت، اپنا گھرکے تحت قرضے کی دوسری قسط بھی مل گئی ہے جب کہ اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 22.29 ارب روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہوگئی ہیں، درخواست دہندگان کو ایک ارب 21کروڑ 60 لاکھ کا قرضے مل گئے۔
PNP
Comments are closed.