by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مائیکل اسمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

مائیکل اسمتھ—فائل فوٹو

مائیکل اسمتھ کو پاکستان مینز ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی تقرری کی تصدیق کر دی۔

پی سی بی کے مطابق مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے، 46 سالہ مائیکل اسمتھ 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مائیکل اسمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7029 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں، وہ 3 ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مائیکل اسمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہو گی۔



PNP

Comments are closed.