by Rao Imran Suleman
Rao Nama

90 سالہ معمر شہری نے 42 کلو میٹر طویل نیویارک سٹی میراتھون مکمل کر لی

— فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکا میں 90 سالہ معمر شہری نے نیویارک سٹی میراتھون مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارٹی گرینوف نے 43 سال کے طویل وقفے کے بعد نیویارک سٹی میراتھون مکمل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عمر محض ایک عدد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معمر شہری نے یکم نومبر 2026ء کو منعقد ہونے والی نیویارک میراتھون میں شرکت کی اور 8 گھنٹے 26 منٹ میں 26.2 میل (تقریباً 42 کلو میٹر) کا فاصلہ طے کر کے فنش لائن عبور کی۔

رپورٹ کے مطابق بزرگ شہری نے میراتھون کے دوران کمر میں شدید کھچاؤ کا سامنا بھی کیا، خصوصاً دوڑ کے 18 ویں میل کے قریب ان کی تکلیف بڑھ گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اپنے بیٹے، پوتے اور کوچ شان فورچون کی مدد سے سفر جاری رکھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فنش لائن عبور کرنے کے بعد مارٹی گرینوف نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز تجربہ قرار دیا۔

یہ ان کی زندگی کی چھٹی میراتھون تھی، جبکہ انہوں نے آخری مرتبہ 1983ء میں نیویارک میراتھون میں حصہ لیا تھا۔

مارٹی گرینوف نے میراتھون کی تیاری کے لیے تقریباً 14 ماہ تک مسلسل تربیت حاصل کی تھی۔

اس دوران انہوں نے 2500 میل سے زائد فاصلہ طے کیا اور روزانہ کئی میل پیدل چلنے کے معمول کو برقرار رکھا۔

مارٹی گرینوف کے کوچ شان فورچون کے مطابق مارٹی گرینوف کی سب سے بڑی خوبی ان کا مضبوط ذہن اور آرام کرنے کے بجائے مسلسل سرگرم رہنے کا جذبہ ہے۔



PNP

Comments are closed.