by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف پیپر لیک کا الزام،مقدمے کے مندرجات پر سپریم کورٹ کا اظہار حیرت

کراچی(پی این پی)فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف پیپر لیک کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے مندرجات پر سپریم کورٹ نے اظہار حیرت کیا ہے،عدالت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا،عدالت نے  کیس سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے درخواست گزار کے خلاف انکوائری رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پیپرز لیک کا معاملہ انتہائی سنگین ہے باریک بینی سے جائزہ لیں گے،وکیل نے کہاکہ درخواست گزار پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا پیپر لیک کا الزام نہیں ہے،مقدمے میں کہا گیا ہے درخواست گزار نے پیپر لیک کرنے کی کوشش کی۔



PNP

Comments are closed.