کراچی (پی این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے اعلیٰ تعلیم کے لیے گھر سے دور جانا نوجوان کا انتخاب ہونا چاہیے، مجبوری نہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یونی ورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ لاڑکانہ اور گردونواح کے نوجوانوں کے لیے اپنے علاقے میں علم، تحقیق اور آگے بڑھنے کے مواقع وسیع ہورہے ہیں۔افتتاح کے بعد اساتذہ سے گفتگو کی اور یونی ورسٹی کے تعلیمی پروگراموں پر بریفنگ لی، یہاں دوہزار 875 طلباء زیرِ تعلیم ہیں اور زراعت و انجینئرنگ سے مصنوعی ذہانت تک 26 تعلیمی پروگرام جاری ہیں، میری خواہش ہے کہ یہاں کی تحقیق ہمارے کھیتوں کی پیداوار بڑھائے، ہمارے شہروں کے مسائل حل کرے اور ہمارے نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا لاڑکانہ نے پاکستان کی سیاسی تاریخ پر اپنا گہرا نقش چھوڑا ہے، مجھے امید ہے کہ یونی ورسٹی آف لاڑکانو سے فارح التحصیل ہونے والے نوجوان علم اور تحقیق کی دنیا میں اپنا لوہا منوائیں گے اور ملک کے مستقبل کی تعمیر کریں گے۔
PNP
Comments are closed.