by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن: عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات ہیں۔

جمعے کی صبح برینٹ کروڈ فیوچرز 85 سینٹ اضافے کے ساتھ 83.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 52 سینٹ کا اضافہ ہوا اور یہ 77.81 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، یہاں تک کہ حالیہ دنوں میں یہ 80 ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آ گئی تھیں، کیونکہ آبنائے ہرمز سے متعلق جاری تنازع کے حل تک پہنچنے کے امکانات میں بہتری آ رہی تھی۔

PNP

Comments are closed.