کراچی ( پی این پی )محکمۂ سکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار جاری کر دیئے۔
اعلامیے کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے لیے اوقات کار طے کر دیئے گئے ہیں۔
31 اکتوبر تک سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعے کے روز سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 31 اکتوبر تک سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہو گی۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک ہو گی۔
سیکنڈ شفٹ 31 اکتوبر تک پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک سیکنڈ شفٹ دوپہر پونے 1 بجے سے پونے 6 بجے تک ہو گی۔
جمعے کے روز سیکنڈ شفٹ کے اوقات صبح پونے 11 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک ہوں گے۔
PNP
Comments are closed.