ایرانی حکومت کا تختہ الٹنےمیں ناکامی،موساد سربراہ نے2 سینئر عہدیداروں کوبرطرف کردیا
تل ابیب: ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے 2سینئر عہدیداروں کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ایران ڈویژن کے سربراہ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں عہدیدار ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ایک منصوبے کی تیاری میں شامل تھے، جس کا مقصد دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران میں ملک گیر احتجاج کو ہوا دے کر اسلامی جمہوریہ کو گرانا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں عہدیدار منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث موساد سربراہ نے انہیں عہدوں سے ہٹا دیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلے موساد کے سربراہ کی جانب سے ادارے میں کی جانے والی وسیع تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔
PNP
Comments are closed.