by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والا نوجوان گرفتار

ملتان (پی این پی)ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملتان ایئر پورٹ پر جعلی تعلیمی دستاویزات کے ساتھ بیرونِ ملک جانے والے نوجوان کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق امیگریشن کے دوران حکام نے ایک نوجوان کو مشکوک سمجھتے ہوئے روکا، جو اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہا تھا۔حکام کے مطابق نوجوان کے تعلیمی اسناد اور دیگر کاغذات چیک کیے گئے تو وہ جعلی نکلے۔نوجوان نے بتایا کہ وہ ایجنٹ کے ذریعے ا?ذربائیجان جا رہا تھا جہاں سے وہ یونان جانا چاہتا تھا۔نواجوان نے بتایا کہ اس کام کے لیے اس نے ایجنٹ کو 50 لاکھ روپے دیے۔ایف آی اے حکام نے نوجوان کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کر دیا ہے۔

PNP

Comments are closed.