by Rao Imran Suleman
Rao Nama

موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

سرگودھا(پی این پی)حکومت پنجاب نے موسم گرما کی سرکاری تعطیلات میں خفیہ طور پر سکولز کھولنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا اور اس پر عمل درآمد کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیئے گے۔

زرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اظہر سہیل نیازی نے موسم گرما کی سرکاری تعطیلات میں خفیہ طور پر سکولز کھولنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈان پر عمل درآمد کے لئے متعقلہ افسران کو ضلع بھر میں نجی تعلیمی اداروں کو اچانک چیک کرنے کا حکم دے دیا۔اس حوالہ سے بتایا جا رہا ہے بعض علاقوں میں نجی سکولز مالکان حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے برعکس بغیر یونیفارم اور بغیر بیگ طلبہ کو بلا کر خفیہ طور پر سکولز چلا رہے ہیں۔

جن کے خلاف کریک ڈان کے لئے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز، اسپیشل برانچ اور دیگر مانیٹرنگ ٹیمیں تمام سکولز کی چیکنگ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے سکولز کو موقع پر سیل،مالکان کو بھاری جرمانہ اور سکول رجسٹریشن منسوخ کرنے کی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

PNP

Comments are closed.