سب سے لمبے بالوں والی بھارتی خاتون نے گینز بک میں نام لکھوا لیا
نئی دہلی: گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھارت کی رینو دھریال کو دنیا کی سب سے دراز زلفوں والی زندہ خاتون تسلیم کرتے ہوئے ان کا نام عالمی ریکارڈ میں درج کر لیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری کردہ تصدیق کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی سے تعلق رکھنے والی رینو دھریال کے بالوں کی لمبائی 271.50 سینٹی میٹر (8 فٹ 10 انچ) ریکارڈ کی گئی ہے۔
رینو دھریال نے اس سے قبل یوکرین کی الیا ناسیراوا کا 257.33 سینٹی میٹر بالوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ تاریخی اعزاز اپنے نام کیا۔
رینو کے مطابق انہوں نے 2015 کے بعد سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔ وہ ایک یوٹیوبر اور کنٹنٹ کریئیٹر ہیں اور اپنے زلفوں کی دیکھ بھال کے لیے قدرتی و ہوم میڈ تیل اور شیمپو استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بالوں کو دھونے اور سلجھانے میں انہیں گھنٹوں وقت لگتا ہے، لیکن اپنے اس انوکھے شوق کے ذریعے وہ عالمی سطح پر اپنے ملک اور برادری کا نام روشن کرنے پر بے حد مسرور ہیں۔
PNP
Comments are closed.