Nimra Khan and husband social media posts spark fresh debate amid divorce rumors


پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
نمرہ خان نے جون 2026 میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جو پیرس میں ہوئی تھی۔ اداکارہ نے نکاح کے لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے تھے، تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب نمرہ خان نے ایک اداس ویڈیو شیئر کی۔ جذباتی انداز میں اداکارہ نے کہا تھا کہ زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے، انسان کو خود کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ وہ اپنے لیے کافی ہے۔ بعد میں ایک صارف کے سوال پر نمرہ خان نے وضاحت کی تھی کہ ان کی شادی شدہ زندگی بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے اپنی ذاتی تصاویر صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے چھپائی ہیں۔

افواہوں کے دوران ڈاکٹر اعجاز وارث کی جانب سے نمرہ خان کی طلاق کا اعلان کیے جانے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی۔ اب اداکارہ کی ایک نئی پوسٹ نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔ نمرہ خان نے ایک نئی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ انسان کو اتنا مضبوط رہنا چاہیے کہ کوئی اس کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھ سکے۔

دوسری جانب نمرہ خان کے شوہر کی جانب سے بھی ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ سامنے آئی، جس میں انہوں نے لکھا: ’’آخرکار سکون میں ہوں، اچھا ہوا جان چھوٹی۔‘‘ یہ پوسٹ 31 جولائی کو شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد مداحوں کی توجہ دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی گئی۔

سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق نمرہ خان کے شوہر کے آفیشل اکاؤنٹ پر اداکارہ کی تصاویر موجود نہیں، جبکہ وہ نمرہ خان کو فالو بھی نہیں کر رہے۔ نمرہ خان بھی اپنے شوہر زین حامد کو فالو نہیں کر رہیں، جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’Talon9zero‘ کے نام سے ہے۔

دوسری جانب نمرہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد سے متعلق شیئر کی گئی ویڈیو بھی دوبارہ پوسٹ کی۔ ویڈیو میں خاتون نے شوہر کی جانب سے جسمانی تشدد اور مبینہ اذیت کا ذکر کیا تھا۔ نمرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘ کا پیغام لکھا۔
اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں اپنی ذاتی حدود قائم رکھنے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی حدود متعین کرلی ہیں کیونکہ جب بھی انہوں نے ایسا نہیں کیا، انہیں اس کی قیمت ادا کرنا پڑی۔
نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے سامنے آنے والی ان سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد مداح ایک بار پھر ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے طلاق کے معاملے پر اس حوالے سے مزید تفصیلی اور براہِ راست وضاحت سامنے نہیں آئی۔
PNP
Comments are closed.