پاکستان، سعودیہ، ترکیہ نے امّت کو پلیٹ فارم مہیا کردیا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب نے پوری امہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے، اس معاملے میں باقی ملکوں پر دروازے بند نہیں کیے جاسکتے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے تناظرمیں سارے مسلم ممالک کو اکٹھا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سہ ملکی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی شروعات ہے، مسلم ملکوں کے باہمی اختلافات بھی اس پلیٹ فارم پر آنے چاہئیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تین ملکی مکّہ معاہدہ اسٹریٹجک تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کا اہم سنگِ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری خطے میں زیادہ امن، استحکام اور باہمی خوش حالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔
PNP
Comments are closed.