by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران جنگ جلد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں مزید گریں گی:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اختتام کے قریب ہے اور آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں موجودہ سطح سے بھی نیچے جا سکتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں خود بھی شامل ہیں اور بات چیت میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران زیادہ دیر تک امریکا کے دباؤ کا سامنا نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے جنگ کے دوران امریکی اسلحے کے ذخائر پر پڑنے والے اثرات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ فوجی کارروائیوں کے باعث اسلحے کے ذخائر متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران سے منسلک 6 اداروں اور ایک فرد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کا نشانہ بننے والے اداروں میں دو بڑے ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے کے پلیٹ فارم بھی شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی حکومت کو عالمی مالیاتی نظام سے روابط برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی۔

نئی پابندیوں کے اعلان کے باوجود امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس سے ایران جنگ کے مستقبل اور عالمی تیل کی قیمتوں پر مزید توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

PNP

Comments are closed.