کراچی میں رواں سال موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کے کتنےواقعات رپورٹ ہوئے ۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
کراچی ( خصوصی رپورٹ ) کراچی میں رواں سال موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کے کتنےواقعات رپورٹ ہوئے ۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق کراچی میں رواں سال موٹرسائیکلیں چھیننےکے 4 ہزار اور چوری کے 26 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔
سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں رواں سال گاڑیاں چھیننےکے 163 اور گاڑی چوری کے1167 واقعات ہوئے جب کہ موٹرسائیکلیں چھیننےکے 4 ہزار 382 اور چوری کے 26 ہزار 200 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ رواں سال اغواء برائے تاوان کے 3، بھتہ خوری کے117، بینک ڈکیتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا جب کہ قتل کے 444 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ماہ کے دوران شہریوں سے 16 ہزار 668 موبائل فون چھینے گئے۔
PNP
Comments are closed.