کراچی(پی این پی)سعودی عرب کی پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، سعودی، پاکستانی مشترکہ کاروباری کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق چیئرمین کے پی ٹی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، شہزادہ منصور نے گرین پورٹ، ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع اور رابطہ کاری کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دورے کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا اور بحری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری وزارتِ بحری امور اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی بھی موجود تھے۔
PNP
Comments are closed.