by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران میں امریکی ایف 15 ای اور ڈرونز کے ملبے کی نمائش

ایران نے حالیہ جنگ کے دوران تباہ ہونے والے مبینہ امریکی اور اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں کے ملبے کو ایک خصوصی نمائش میں پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے منعقد کی گئی اس نمائش میں ایک امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل سے منسوب ملبہ بھی شامل ہے۔

نمائش میں مبینہ طور پر طیارے کی پائلٹ نشست، طیارے کے اگلے حصے کا شیشہ، دم کا ایک حصہ اور دیگر باقیات رکھی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی ایم کیو 1 پریڈیٹر اور ایم کیو 9 ریپر ڈرونز سے منسوب ملبہ بھی نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نمائش پاسداران انقلاب کی ایک زیرِ زمین تنصیب میں منعقد کی گئی، جہاں مختلف فضائی اثاثوں کی باقیات کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

ایران اس نمائش کو اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور جنگ کے دوران حاصل ہونے والی مبینہ کامیابیوں کی علامت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق فضائی اثاثوں کی باقیات کی نمائش کا مقصد اپنی دفاعی صلاحیت اور دشمن کے فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت کو اجاگر کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی فضائی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصانات اور ان کے ملبے سے متعلق بعض دعووں کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

PNP

Comments are closed.