حوثیوں کا سعودی عرب کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ، آگ بجھا دی گئی
صنعا: یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا
حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ حوثیوں نے جازان میں آرامکو کی ریفائنری کو ڈرون کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا، اور حملہ انتہائی درست تھا۔
ترجمان یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ اقدام شمال مغربی یمن کے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کی مسلسل دراندازیوں اور فوجی کارروائیوں کا ردِعمل ہے۔
دوسری جانب سعودی شہر جازان میں تیل کمپنی آرامکو کی ریفائنری میں لگی آگ بجھا دی گئی۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ جازان میں آرامکو کی تیل تنصیب میں آج صبح آگ لگی تھی، جس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا، آگ لگنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم سعودی وزارت توانائی نے آرامکو ریفائنری میں آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔
حوثیوں کا یمن میں حملہ، 8 فوجی اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق
یمن کے باغی حوثیوں نے یمنی حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ساحلی شہر مخا میں وزارت صحت کے عہدیدار نے تصدیق کی کہ حوثی باغیوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل بحیرہ عرب کے ساحل میں واقع سعودی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا تھا۔
عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومتی شہر مخا میں وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ حوثیوں کے حملے میں جاں بحق افراد میں 3 عام شہری اور 8 فوجی اہلکار شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے اور یہ تمام افراد مخا کی بندرگارہ میں ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل حکومتی فورسز کے دو عسکری ذرائع نے بھی تصدیق کی تھی کہ 8 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں اور 40 سے زائد اہلکار زخمی ہیں۔
یمنی فورسز نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ جنوب مغربی صوبے عدالی میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں جہاں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور فوجی ساز وسامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔
PNP
Comments are closed.