by Rao Imran Suleman
Rao Nama

افغانستان میں اقوام متحدہ کے 2 اہلکار گرفتار

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن سے وابستہ دو اہلکاروں کو افغان انٹیلی جنس حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دونوں اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے کی وجوہات یا ان پر عائد الزامات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ عالمی ادارے کے نمائندوں کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اہلکاروں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خصوصی حیثیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے طالبان حکام پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے عملے کو حاصل سفارتی مراعات اور استثنیٰ کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں۔

اقوام متحدہ نے زیرِ حراست اہلکاروں تک فوری رسائی اور ان کی صورتحال سے متعلق واضح معلومات فراہم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

PNP

Comments are closed.