by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ روانہ

واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

امریکی بحریہ کے عہدیدار نےامریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز گزشتہ ہفتے ویتنام کے شہرڈا نانگ سے روانہ ہوا اور آبنائے ملاکاتک پہنچ گیا ہے، امریکی طیارہ بردارجہازکا رخ بحرہند کی جانب ہے۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہازابراہم لنکن پر سپلائی، خوراک، اور فوجیوں کی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کی رپورٹس سامنے آئی ہیں 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز مسلسل 250 دن سے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے جہاز پر خراب حالات سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم لنکن پر تعینات اہلکار 260 سے زائد دن سمندر میں گزارنے کے باوجود پُرعزم ہیں۔

PNP

Comments are closed.