by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی رہنما سید عباس رضوی انتقال کر گئے

فائل فوٹو۔

گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی رہنما سید عباس رضوی انتقال کر گئے۔

اسکردو سے خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی عمر 90 برس تھی، وہ پھپھڑے کے مرض میں مبتلا تھے۔

 خاندانی ذرائع کے مطابق سید عباس رضوی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ 

سید عباس رضوی 3 بار گلگت بلتستان اسمبلی اور ایک بار گلگت بلتستان کونسل کے ممبر رہے تھے۔



PNP

Comments are closed.