کراچی(پی این پی)امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پوری حکومتی مشینری میر رضا علی کیس کو خراب کرنے میں لگی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر رضا علی کیس جو پہلے خودکشی بتایا گیا اور قبر کشائی کے بعد جو رپورٹ سامنے آئی وہ بالکل مختلف تھی۔
منعم ظفر نے کہا کہ اس میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں گرفتار کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر کا نصف حصہ پانی سے محروم ہے، واٹر کارپوریشن کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، پانی کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حب کینال سے پانی کی فراہمی کا حال سب کے سامنے ہے۔
منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ ریڈ لائن کے نام پر لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.