کراچی (پی این پی) ملک میں خوراک کا ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے گھی اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کھانا پکانے کے لیے تیل اور گھی کا استعمال ناگزیر ہے، لیکن ملک میں خوراک کے ان اہم اجزا کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہو گیا ہے۔
چیئرمین ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بختاور خان کا کہنا ہے کہ 10 دن سے خوردنی تیل ٹینکرز ہڑتال پر ہیں۔
بختاور خان نے کہا کہ اگر ہڑتال جاری رہتی ہے تو خوردنی تیل کی سپلائی بند ہونے سے ملک میں گھی اور تیل کا بحران پیدا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 ویلر ٹینکرز کو مناسب وزن دیا جائے۔ ہمارا دس ویلر ایڈیبل آئل ٹینکر 60 ٹن کا ہے اور وہ لوڈ کو خراب نہیں کرتا۔
چیئرمین ایڈایبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں مسائل کا حل نکالا جائے، بصورت دیگر ہم ہڑتال جاری رکھیں گے۔
PNP
Comments are closed.