کراچی ( پی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027 سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ 28 ویں ترمیم کے بعد اب ریفرنڈم کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں آزادی کے بعد سرکاری ملازمین آباد ہوئے، سرکاری کوارٹرز سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے باوجود بے دخل نہیں کیا گیا تھا، سرکاری کوارٹرز میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مشکلات ہیں، حکومت نے ملازمین کی داد رسی کی یقین دہائی کرائی۔کوارٹرز نہیں ملے تو ان کو ایک اچھی سوسائٹی بنا کر مکان دیئے جائیں، 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش ملازمین کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں، سرکاری ملازمین کے لیے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہ لی جائے، بیواؤں اور یتیم بچوں کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے، انتظامی یونٹس کے قیام سے قبل سرکاری کوارٹرز کا مسئلہ حل کیا جائے۔
PNP
Comments are closed.