by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت

کراچی(پی این پی) پاکستان میں سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے یعنی اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق اس نے ضلع سجاول، سندھ میں واقع اپنے آپریٹڈسرانی بلاک کے دریافتی کنوئیں ڈولفن سے گیس کی ایک منفرد اوراہم دریافت کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ جراسک دورکی لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن کی سب سے پہلی دریافت ہے۔

پی پی ایل نے کہا کہ اس دریافت سے پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے اور اس سے خشکی کے دلدلی علاقے اور اس کے ممکنہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں ایک نئی ایکسپلوریشن فرنٹیئر کھل گئی ہے۔
 



PNP

Comments are closed.