by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، بحری ناکہ بندی برقرار ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی کوئی بات چیت طے ہے۔

منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ’بحری ناکہ بندی پوری طرح نافذ العمل اور برقرار ہے۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور سب کچھ ’معمول‘ کے مطابق چل رہا ہے۔ تمام بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.