by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عابد شیر علی کی دوسری شادی !دلہن کون ہےاورتعلق کس خاندان سے ہے؟

اسلام آباد (پی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے ایک معروف کاروباری خاندان سے ہے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان پہلے سے قریبی مراسم قائم ہیں۔شادی کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا، جس میں صرف قریبی عزیزوں اور منتخب شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر پرویز سمیت چند اہم افراد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ چند سال قبل بیماری کے باعث انتقال کر گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے بچوں کی ذمہ داریاں خود سنبھالیں۔دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عابد شیر علی کے دوستوں، سیاسی ساتھیوں اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

PNP

Comments are closed.