by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جب تک حکومت اور ریاست کی جوڑی قائم ہے کسی سازش کی گنجائش ہی نہیں، طلال

فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت اور ریاست کی جوڑی قائم ہے کسی سازش کی گنجائش ہی نہیں۔

طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے عدالتی فیصلے پر مٹھائی جلد کھا لی ہے، انہیں مٹھائی کھانے میں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیکٹیٹ کروا کے ریاست سے اپنی مرضی کے کام نہیں کرائے جاسکتے، پہلے بھی کہا تھا جیل حکام اور عدالت ہی ملاقات کراسکتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ تو کہتے تھے کہ نہ 26ویں ترمیم کو مانتے ہیں نہ پارلیمنٹ کو، یہ تو ان عدالتوں کو نہیں مانتے تھے آج وکٹری کا نشان بنارہے تھے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں کسی قیدی کو سہولتیں دینے پر کوئی اعتراض نہیں نہ کبھی اعتراض کیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں قیدیوں سے متعلق کیا کہا کرتے تھے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جب تک یہ جوڑی اس پچ پر کھڑی ہے کوئی سازش اس دور میں نہیں ہوگی۔



PNP

Comments are closed.