وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
شزا فاطمہ کا اپنے بیان میہں کہنا تھا کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوگل کے مقامی دفتر کا قیام وزیر اعظم کے ‘ڈیجیٹل نیشن پاکستان’ وژن کا عکاس ہے، حکومت پاکستان صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل مہارتوں، اے آئی، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک میں برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، گوگل اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی لیڈرز کے تعاون سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
PNP
Comments are closed.