by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رانا ثناء نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ متوازن قرار دیدیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ پر قرار دے دیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے شرکت کی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ایک متوازن فیصلہ ہے، یہ فیصلہ نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ کوئی بھی کارکن شفا انٹرنیشنل اسپتال کا رخ نہ کرے، ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے۔



PNP

Comments are closed.