by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران نے کیلی فورنیا کو اپنا علاقہ قرار دے دیا- نقشہ جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع دعوے کے جواب میں ایران نے امریکا کا علامتی نقشہ جاری کرتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دے دیا۔

یہ انوکھا اور سفارتی ردعمل بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم ایرانی قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ ایرانی قونصل خانے نے امریکا کا ایک نقشہ شیئر کیا ہے جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کو “اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حدود” دکھایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ اقدام دراصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ دعوے پر ایک سیاسی طنز (Satire) ہے، جس میں انہوں نے عالمی سطح پر انتہائی اہم اور حساس آبی گزرگاہ “آبنائے ہرمز” (Strait of Hormuz) کو امریکی حدود کا حصہ قرار دیا تھا۔

ایران نے ٹرمپ کے اس مضحکہ خیز دعوے کا مذاق اڑانے کے لیے جوابی طور پر کیلیفورنیا کا نقشہ تبدیل کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ صرف سوشل میڈیا پر لکیریں کھینچنے سے جغرافیہ تبدیل نہیں ہو جاتا۔

کیلیفورنیا کا انتخاب اور ‘تہرانجلس’ کا تذکرہ

تجزیہ کاروں کے مطابق، ایران نے ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے کے لیے کیلیفورنیا کا انتخاب ایک خاص وجہ سے کیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا، بالخصوص لاس اینجلس میں لاکھوں ایرانی نژاد تارکینِ وطن آباد ہیں، جس کی وجہ سے اس علاقے کو غیر رسمی طور پر “تہرانجلس” (Tehrangeles) بھی کہا جاتا ہے۔ ایران نے اسی ثقافتی پہلو کو بنیاد بنا کر امریکا کو سفارتی اور طنزیہ محاذ پر کرارا جواب دیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

PNP

Comments are closed.