by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فوزیہ ہیمانی چوتھی مرتبہ فل آئرن مین چیلنج مکمل کرنے میں کامیاب

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی خاتون فوزیہ ہیمانی نے ایک اور ٹرائیٹمتھلون آئرن مین چیلنج مکمل کر لیا۔

کینیڈا میں مقیم فوزیہ ہیمانی نے چوتھی مرتبہ فل آئرن مین چیلنج مکمل کیا ہے، اوٹاوا میں آئرن مین چیلنج میں پاکستانی خاتون نے بہترین فٹنس کا مظاہر کیا۔

آئرن مین چیلنج انڈیورنس اسپورٹس کے دشوار ترین مقابلوں میں سے ایک ہے، اس میں ایتھلیٹس 3.8 کلو میٹر سوئمنگ، 180 کلو میٹر سائیکلنگ اور 42.2 کلو میٹر رننگ کرتے ہیں۔

فوزیہ نے یہ چیلنج 15 گھنٹے 22 منٹ اور 35 سیکنڈز میں مکمل کیا، اُنہوں نے سوئمنگ 1 گھنٹہ 45 منٹ، سائیکلنگ 7 گھنٹے 7 منٹ اور میراتھون 6 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کیا۔

فوزیہ ہیمانی 2021ء، 2024ء اور 2025ء میں بھی فل آئرن مین چیلنج مکمل کر چکی ہیں جبکہ 5 مرتبہ ہاف آئرن مین چیلنج بھی مکمل کر چکی ہیں۔



PNP

Comments are closed.