پیچھا کرتے لڑکوں سے بچنے کی کوشش میں لڑکی بس کے نیچے آکر جاں بحق
نارووال( پی این پی) نارووال میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی پیچھا کرتے لڑکوں سے بچننے کی کوشش میں بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطا بق لڑکی گاڑی میں سوار تھی، محلے کے دو لڑکوں نے مبینہ طور پر پیچھا کیا اور لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔لڑکی فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ اس دوران وہ بس کے نیچے آگئی اور موقع پر دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق دونوں لڑکے موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔
PNP
Comments are closed.