یمن کے حوثیوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے 2 پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو لے کر جدہ سے پرواز کراچی پہنچ گئی جبکہ دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ بھیجا گیا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق حوثیوں کے حملے میں پاکستانی بحری عملے کے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو لے کر جدہ سے سعودی ایئر کی پرواز 700 کراچی پہنچ گئی۔
غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے 2 میتیں کراچی ایئر پورٹ لائی گئیں، عمیر افضل اور محمد اکرم کی میت کراچی پہنچائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمیر افضل کا تعلق لانڈھی اور محمد اکرم کا تعلق منزل پمپ کے علاقے سے ہے، جبکہ زخمی عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو نجی پرواز سے لایا گیا ہے، کچھ دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ بھیجا گیا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 کے زریعے کراچی لایا گیا ہے۔
سعودی سفارتخانہ کے اہلکار اور حکومت پاکستان کے اہلکاروں نے کراچی ائیرپورٹ پر زخمیوں اور میتوں کو وصول کیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع نے کہا تھا کہ بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ کیا تھا، حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا جس میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوئے تھے۔
PNP
Comments are closed.