شفا اسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کےلیے خصوصی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایمرجنسی میں چیک اپ کیا جائے گا، چھ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے کی صورت میں بھی خصوصی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
خیال رہے ک بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آج رات اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ شفا انٹرنیشنل کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
شفا انٹرنیشنل اسپتال کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
شفا انٹرنیشنل اسپتال کے قریب روڈ کے کنارے کھڑی گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے ہٹادیا گیا۔
PNP
Comments are closed.