by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست

ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست

پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پول ای کے میچ میں چائنیز تائپے کے خلاف 20-25، 10-25 اور 23-25 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔

ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست

میچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اٹیک میں 36 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ چائنیز تائپے 29 پوائنٹس بنا سکا۔

بلاک میں پاکستان کو 7-8 کی برتری حاصل رہی جبکہ سروس پوائنٹس میں پاکستان نے 0-6 سے سبقت حاصل کی۔ پاکستان نے حریف ٹیم کی 18 غلطیوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔

ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست

انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ دوحہ میں جاری ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل ایران کے خلاف کھیلے گا۔

PNP

Comments are closed.